Surprise Me!

کارگو ٹرین خوش آئند مگر اسٹیشن پلوامہ میں قائم کیا جائے، فروٹ گروورس

2025-09-13 2 Dailymotion

<p>پلوامہ : جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع سے تعلق رکھنے والے کسانوں، خاص کر سیب کی صنعت سے وابستہ باغبانوں اور تاجروں نے قومی شاہراہ کی خستہ حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک کی مختلف منڈیوں تک میوہ جات پہچانے کے لئے پلوامہ میں ہی کارگو ٹرین اسٹیشن قائم کرنے کی مانگ کی ہے۔</p><p>کسانوں، میوہ تاجرین نے دعویٰ کیا کہ رواں برس کے آغاز سے ہی سرینگر جموں قومی شاہراہ مسلسل بند رہی جس کی وجہ سے کسانوں کے ساتھ ساتھ اس کاروبار سے منسلک افراد کو ناقابل تلافی نقصان سے جوجھنا پڑا۔ اور اب سیزن کے عروج پر پھر سے شاہراہ دو ہفتوں تک رہنے سے انہیں مالی نقصان سے جوجھنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مال بردار ٹرین شروع کیے جانے کو خوش آئند قرار دیا تاہم ان کا ماننا ہے کہ پلوامہ میں کارگو ٹرین اسٹیشن قائم کرنا ناگزیر ہے۔</p>

Buy Now on CodeCanyon